Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرونا وائرس کا خطرہ، سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

شائع 02 مارچ 2020 03:39pm

کرونا وائرس کے باعث آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔

دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے کئی مقابلے منسوخ یا ملتوی کئے جارہے ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیا گیا۔

ایونٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں شیڈول تھا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بھی شرکت کرنا تھی، منتظمین کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایونٹ ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی۔