Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش تصاویر اور ویڈیوز بیچنے کے لیے کورونا وائرس کا استعمال

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2020 04:49am

کورونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اس وبا کے ٹرینڈ سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں ٹاپ پر ہیں، چنانچہ تشہیر کے کچھ بھوکے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے اس وبا کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔

یہاں تک کہ فحش فلموں کی اداکارئیں اور ویب کیم ماڈلز بھی اپنے "اونلی فینز" (OnlyFans) اکاﺅنٹس کی تشہیر کے لیے کورونا وائرس کا نام اور اس کے ٹرینڈز کا استعمال رہی ہیں۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق کورونا وائرس ٹرینڈ میں بے شمار ایسی اداکاراﺅں اور ماڈلز کی پوسٹس آرہی ہیں جو لوگوں کو اپنے اونلی فینز اکاﺅنٹ کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

کلوئے ڈائمنڈ نامی ایک ماڈل نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "کیا آپ کو کورونا وائرس ہو گیا ہے؟ شاید میری ویڈیوز اس کا علاج ہوسکتی ہیں اور نہیں تو آپ میری ویڈیوز دیکھ کر کچھ بہتر محسوس کریں گے۔ چنانچہ میرے اونلی فینز اکاﺅنٹ کو سبسکرائب کیجئے۔

پونی پائی نامی اداکارہ نے کورونا وائرس کے ٹرینڈ میں پوسٹ کی گئی اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "اونلی فینزپر میرا اکاﺅنٹ سبسکرائب کیجئے اور صرف 5 ڈالر میں پورا مہینہ ویڈیوز، تصاویر، لائیو چیٹ اور بہت کچھ حاصل کیجیے۔"

کولین مک گنیس نامی ماڈل نے لکھا ہے کہ "خصوصی مواد حاصل کرنے کے لیے میرا اونلی فینز پیج سبسکرائب کیجیے۔"

ان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں اداکارائیں اور ماڈلز کورونا وائرس کے ٹرینڈز میں ایسی ہی پوسٹس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اونلی فینز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین پیسوں کے عوض کسی کے اکاﺅنٹ کو سبسکرائب کرتے ہیں اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھتے اور ان کے ساتھ چیٹنگ کرتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس سے یہ ماڈلز اور اداکارائیں ہزاروں ڈالر ماہانہ کما رہی ہیں۔