Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

منہ کی بدبو جادوئی طریقے سے ختم کرنے والے 9 کھانے

شائع 01 مارچ 2020 04:12am

منہ کی بدبو ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہے، اس سے ہمارا وقار بھی مجروح ہوتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دُنیا میں 80 ملین سے زیادہ لوگ اس مسئلے کا شکار ہیں اور بُرش کرنے کے باوجود وہ مُنہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پاتے۔

اس آرٹیکل میں مُنہ کی بدبو دُور کرنے کے چند آسان اور مزیدار طریقے ذکر کیے جائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

٭ گاجر اور سیب

Image result for apple and carrot

سیب اور گاجر نظام انہضام کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں، نظام انہضام خراب ہو تو پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ کی گیس جب مُنہ کے راستے خارج ہوتی ہے تو سانس بدبودار کر دیتی ہے، سیب اور گاجر کو چبا چبا کر کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا نہیں ہوتی اور یہ سانس کو تازہ رکھتے ہیں۔

٭ تازہ سبزیاں اور پھل

Image result for fresh vegetables and fruits

منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ معدے میں تیزابیت کا ہونا ہے جو عام طور پر زیادہ گوشت کھانے یا بازاری کھانے کھانے سے پیدا ہوتی ہے۔ تازہ سبزیاں اور پھل کھانے سے جہاں اور بہت سے فائدے ہوتے ہیں وہاں یہ منہ میں Saliva کی پروڈکشن بڑھاتے ہیں جس سے خوراک جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے اور منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا صاف ہو جاتے ہیں۔

٭ پودینہ

Image result for fresh mint

کھانے کے بعد تھوڑا سا پودینہ چبانے سے بھی مُنہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور منہ کا ذائقہ تروتازہ ہو جاتا ہے، پودینہ نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ہے۔

٭ دہی

Image result for curd

دہی میں شامل انسان دوست بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہیں، جس سے مُنہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے۔ مگر دہی کو چینی ڈال کر استعمال نہیں کرنا چاہیے وگرنہ یہ تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

٭ چیری

Image result for cherry

کُچھ کھانے جیسے مُولی گوبھی وغیرہ کھانے سے بھی پیٹ میں بدبو پیدا ہوتی ہے اور ایسے موقع پر اگر تھوڑی چیری کھالی جائے تو یہ جادوئی طور پر پیٹ میں پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کر دیتی ہے اور نظام انہضام کو درست رکھتی ہے۔

٭ سبز چائے کا قہوہ

Image result for green tea qawa

سبز چائے کا قہوہ بے شمار خُوبیوں کا حامل ہے یہ جہاں ہمارے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے وہاں جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں بھی انتہائی مددگار ہے، سبز چائے کا قہوہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے اور سانس میں بدبو پیدا کرنے والے عناصر کا خاتمہ کردیتا ہے۔

٭ سٹرس فروٹس

Image result for citrus fruits

لیموں، کینوں، مالٹے اور دُوسرے سٹرس فروٹس جہاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں وہاں یہ جسم کے فاضل مادوں کو خارج کرکے نظام انہضام کو فعال کر دیتے ہیں جسے سے سانس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور مُنہ کا ذائقہ بھی مزیدار رہتا ہے۔

٭ ادرک اور لیموں کا قہوہ

Image result for ginger lemon  tea

بیشمار خوبیوں کا حامل یہ قہوہ جہاں پیٹ کی بہت سی بیماریوں میں شفا ہے وہاں یہ مُنہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکڑیا کی صفائی کردیتا ہے اور سانس کو تروتازہ رکھنے میں انتہائی مُفید ہے۔

٭ پانی

Image result for water

پانی پینے سے منہ اور دانتوں میں پڑے خوراک کے چھوٹے ذرات صاف ہوجاتے ہیں اور یہ ذرات اگر دیر تک مُنہ یا دانتوں میں پھنسے رہیں تو بدبو پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں، لہٰذا پانی کی ایک بوتل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیئں، اس سے نہ صرف آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے گا بلکہ یہ خوراک کو جلد ہضم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔