Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی دہلی : فسادات، جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی

شائع 29 فروری 2020 04:20pm

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں انہتا پسند جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔

تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ نئی دہلی میں منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں پر حملے کروائے گئے ۔

معاملے پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی سرکار نے نمائشی مقدمات اور گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مرنے والوں کی تعداد چوالیس ہوگئی، تین سو سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی دکانیں  مکانات اور گاڑیاں  نذر آتش  کی گئیں۔ جن علاقوں میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے وہاں کے مکین مختلف شیلٹرز میں پناہ گزین ہیں، ان کا کہنا ہے  کہ اب انہیں گھر کون بناکر دے گا۔

دہلی کے شمال مشرقی علاقوں موج پور، چاند باغ، گوکلپوری اور کھجوری سمیت ملحقہ علاقوں میں ہو کا عالم ہے اور ہر طرف تباہی کی داستان ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار منظم انداز سے کیے گئے اس بلوے پر پردہ ڈالنے کے لیے نمائشی مقدمات اور گرفتاریاں کررہی ہے تاکہ لوگوں کا غم و غصہ کم کیا جاسکے۔