Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

روہڑی ٹرین حادثہ،مقدمہ کوچ ڈرائیور کیخلاف درج

شائع 29 فروری 2020 04:14pm

روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ کوچ ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا۔

 کوچ کا ڈرائیور اور کلینر دونوں مفرور ہیں ، حادثے کے سترہ زخمیوں کو حالت بہتر ہونے پر اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر ٹرین حادثہ کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا گیا۔

 ٹرین گارڈ کی مدعیت میں  روہڑی تھانے  میں  درج کیاگیا، ٹرین کی  ٹکر سے  کوچ کے تین حصے ہوگئے تھے  اور ایک حصہ ٹرین  کافی دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی تھی۔

ریلوے کراسنگ پر پھاٹک بھی نہیں تھا۔  17زخمیوں کو طبی امداد کےبعد ڈسچارج کردیاگیا،  تین زخمی سول اسپتال میں  زیرعلاج ہیں،  جاں بحق افراد میں اٹھارہ کی شاخت ہوگئی،جبکہ ایک خاتون کی شناخت نہ ہوسکی،

جاں بحق افراد کا تعلق خوشاب ،جھنگ،سوات ،گلگلت اور سرگودھا سے بتایا جارہا ہے۔