Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

شائع 29 فروری 2020 04:11pm

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے میں کمی کردی ۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت111روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی5روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی7روپےفی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں7روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔