Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کا ٹوٹکا: موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جادوئی جوس

شائع 29 فروری 2020 05:18pm

موٹاپے کو بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے، اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو یہاں موٹاپے کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ موٹاپا نہ صرف انسان کی جسمانی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے اعتماد بھی کھو دیتا ہے۔

تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ اعتماد سے بھرپور اور صحت مند زندگی گزاریں تو شیف گلزار کی جانب سے بنائے گئے اس جادوئی جوس کا استعمال کریں اور چند روز میں فرق خود دیکھیں۔

جوس بنانے کا طریقہ

٭ سب سے پہلے ایک چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر لیں۔

٭ اب اس میں ایک چائے کا چمچ اصلی شہد مکس کریں۔

٭ اب ان دونوں چیزوں کو کچھ دیر تک اچھی طرح سے مکس کریں۔

٭ اب اس میں گرم پانی مکس کریں اور اچھی طرح چلائیں۔

٭ اب ایک لیموں لیں اور اس کے بیج نکال کر اس جوس میں شامل کریں۔

٭ اب اس میں 2 چائے کے چمچ سب کا سرکہ مکس کریں۔

استعمال کا طریقہ

٭ اس ویٹ لاس ڈرنک کو روزانہ صبح نہار منہ استعمال کریں۔

٭ کم از کم آدھے یا پونے گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں۔ مزید تفصیلات ذیل میں دی گئی ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔