Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

شائع 29 فروری 2020 01:57pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا تیرہواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 5۔ 5 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔