Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں سونا 2150 روپے مزید سستا ہوگیا

شائع 29 فروری 2020 12:30pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2150 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 91 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1844 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 91 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 78 ہزار 532 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 42 ڈالر کی کمی سے 1585 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

-28 فروری کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 93 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 93 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا 80 ہزار 376 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 1627 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

-27 فروری کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 94 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 94 ہزار 450 روپے جبکہ 10 گرام سونا 80 ہزار 976 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 1645 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

-26 فروری کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 94 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 94 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 233 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 1648 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔