Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے امریکا طالبان معاہدے کا تمام کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دے دیا

شائع 29 فروری 2020 06:41am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکا طالبان معاہدے کا تمام کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کودے دیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمیشہ افغانستان میں امن کی خواہاں رہی ہے، معاہدے سے افغانستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے افغانستان کے عوام کو معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوحا میں ہونے والے امن معاہدے سے افغانستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا، امریکا کی جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔