Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایان علی طویل عرصے بعد منظر عام پر، حیران کن تصویر شئیر کردی

شائع 29 فروری 2020 04:50am

کراچی: لمبے عرصے تک منظر سے غائب رہنے والی ڈالر گرل ایان علی دوبارہ منظر عام پر آگئی ہیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی گزشتہ برس سے منظر عام سے غائب تھیں، نہ تو ان کے سوشل میڈیا پر کوئی ایکٹویٹی موجود تھی اور نہ ہی ان کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: ایان علی کا فلیٹ ضبط، نیلامی کی اجازت

ان کے بارے میں یہ دعوے بھی کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک جاچکی ہیں۔

طویل عرصے بعد جمعہ کو ایان علی بذریعہ سوشل میڈیا منظر عام پر آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایان علی کی بچے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر واپسی

انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا 'کیا چل رہا ہے، خوبصورت لوگوں؟'