Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

' مودی نے جو گجرات میں کیا، آج وہی دلی میں نظر آرہا ہے'

شائع 29 فروری 2020 03:28am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کا ہندوتوا ایجنڈا نازی پروگرام سے متاثرہ ہے، نریندر مودی نے بطور وزیراعلیٰ جو گجرات میں کیا، آج وہی دلی میں نظر آرہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کیمبرج یونیورسٹی کی لیکچرار پریا گوپال کے پیغام کا بھی حوالہ دیا۔

پریا گوپال نے نئی دلی میں مسلمانوں پر ظلم کو نازی حملوں سے تشبیہ دی تھی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں عالمی برادری سے مودی کے مظالم اور نسل پرستانہ حملے رکوانے کیلیے بھی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں کے حملے میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔