Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امن معاہدے کے بعد پاکستان میں موجود افغان مہاجرین واپسی کیلئے پُرامید

شائع 29 فروری 2020 03:20am

افغان جنگ میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، لاکھوں بے گھر ہوگئے، امن معاہدے کے بعد سب واپس لوٹنے کیلیے پُرامید ہیں۔

پاکستان کے مہاجرین کیمپس میں بسنے والے افغان شہری  پُرامید ہیں کہ کل کا سورج اِن کی زندگیوں میں نئی مستقبل کا آغاز لیے طلوع ہوگا۔

ماہجرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہیں، ہم اپنے ملک واپس چلے جائیں گے، تاہم مذاکرات میں افغانستان کے سیاسی قائدین اور عمائدین کو شامل ہونا چاہئے تھا اس سے مذاکرات زیادہ کامیاب ہوتے۔

مہاجرین نے مزید بتایا کہ افغان شہریوں کیلئے گزرے دن کسی قیامت سے کم نہیں تھے، بمباری کی وجہ سے گاؤں چھوڑا،3 دن پہاڑوں میں گزارے، کیمپ پہنچے تو کوئی سہولت نہیں تھی، کوششوں کے بعد ایک خیمہ ملا، 3 ماہ بعد وہ خیمہ بھی واپس لے لیا گیا، امن اچھی بات ہے ہم واپس جانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس جنگ میں ایک پوری نسل وہ ہے جس نے آنکھ ہی پاکستان میں کھولی، مگر اب اُمید ہے کہ وہ امن معاہدے کے بعد آبائی وطن واپس لوٹیں گے۔