Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا اور طالبان کے درمیان آج "تاریخی امن معاہدے" پر دستخط کئے جائیں گے

اپ ڈیٹ 29 فروری 2020 01:32pm

واشنگٹن: امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخ ساز معاہدے پر آج دستخط کیے جائیں گے۔ جس کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے جس میں جنگ بندی، افغانستان کے مستقبل سمیت کئی مسائل پر بات چیت ہوگی۔

چند اہم نکات کے مطابق امریکا تمام گرفتار طالبان کو رہا کرے گا، طالبان کی قید میں موجود تمام مقامیوں کو رہا کیا جائے گا، افغانستان میں مکمل جنگ بندی کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کے نکات کے مطابق امریکا اپنی  افواج کو افغانستان سے نکالنے کے بارے میں ٹائم ٹیبل سے آگاہ کرے گا۔ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرکے افغانستان کے دستور سکیورٹی اداروں کے کردار اور دیگر  معاملات پر فیصلے کیے جائیں گے۔

معاہدے کی اس تقریب میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے افراد دوحا میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر  معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں اور امریکا کی جانب سے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر بذات خود اس تقریب میں شامل ہوں اور معاہدے پر دستخط کریں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں صرف تعاون کرسکتا ہے وہ اس کا گارنٹر نہیں بن سکتا۔ افغانستان افغانوں کا ہے وہ ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔