Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، 18 جاں بحق 20 سے زائد زخمی

شائع 29 فروری 2020 03:00am

روہڑی: مسافر بس ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پھاٹک بند تھا، مسافر کوچ کے ڈرائیور نے جلد بازی دکھاتے ہوئے کوچ پھاٹک کیساتھ اوپن ٹریک سے نکالنے کی کوشش کی، کوچ اس دوران کراچی ایکسپریس کی زد میں آگئی۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی مسافر جان سے گئے، مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔ مسافر ڈرائیور کو جلد بازی نہ کرنے کا کہتے رہے لیکن اُس نے ایک نہ سنی۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد کراچی ایکسپریس منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کہتے ہیں جب سے شیخ رشید آئے ہیں ریلوے حادثات بڑھتے جارہے ہیں، اسی جگہ پر پہلے بھی حادثہ ہوا تھا اس وقت سے کہہ رہے ہیں کہ ریلوے لائن پر پھاٹک لگائیں لیکن کسی نے نہیں سنا اور آج ان کی وجہ سے اتنے لوگ شہید ہوگئے۔