Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورقلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست

شائع 28 فروری 2020 07:40pm

لاہور قلندرزکو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست پاکستان سپرلیگ فائیو میں لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست ہوگئی۔

بارش سے متاثرہ سیزن فائیو کے گیارہویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو سولہ رنزسے ہرادیا۔

راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچ کو بارہ اوورز فی اننگز محدود کیا گیا۔ پشاورزلمی نے پہلے خوب لاٹھی چارج کیا۔ ٹام بینٹن اور حیدرعلی نے چونتیس چونتیس رنز بنائے۔

پھرلاہور قلندرز کے دلبر حسین کا جادو چلا، چار وکٹیں اڑائیں۔ پشاورزلمی نے سات وکٹوں پر ایک سوبتیس رنز بناڈالے۔

جواب میں اوپنرز نے لاہور قلندرز کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ پھروکٹیں گریں تو رنز کی رفتار بھی کم ہوگئی۔ لاہور کی ٹیم چھ  وکٹوں پر ایک سوسولہ رنز بناسکی۔