Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف

شائع 28 فروری 2020 06:05pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دے دیا، میچ بارش کے باعث 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کئے۔

پشاور زلمی کے حیدر علی اور ٹام بینٹن نے 34، 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ اس کے علاوہ گریگری 16 اور کامران اکمل 14 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے چار، ڈیوڈ ویزے نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔