Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شائع 28 فروری 2020 04:53pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ میچ کو بارش کے باعث 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

دونوں ٹیموں میں اس میچ کیلئے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، ذیل میں پلیئنگ الیون ملاحظہ کریں۔