Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ

شائع 28 فروری 2020 04:24pm

وفاقی حکومت نے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔  

کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانے کی منظوری دیدی ۔آج نیوز پر یہ خبر اکیس جنوری کو ہی بریک ہوگئی تھی۔

مشتاق مہر کا نام سندھ حکومت نے بھجوایا تھا ،پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گیارہ فروری  کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر آئی جی ریلوے مقررکیا گیا اور 21 جنوری کو آج نیوز کے پروگرام  روبرو  میں شیخ رشید احمد نے بتادیا تھا کہ نیا آئی جی سندھ کون ہوگا۔

مشتاق مہر17 جولائی 2015 کو ایڈیشنل آئی جی  سندھ کے عہدے  پر تعینات ہوئے اور آٹھ اگست دوہزار اٹھارہ کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔