Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور طالبان کے درمیان کل معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے

شائع 28 فروری 2020 04:18pm

امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخ ساز معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے ۔ جس کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے جس میں جنگ بندی، افغانستان کے مستقبل سمیت کئی مسائل پر بات چیت ہو گی۔

بیس سالہ جنگ ختم ہونے پر افغانستان میں امن آئے گا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے پر ہفتے کو دستخط ہوں گے۔

بی بی سی کے مطابق چند اہم نکات امریکا تمام گرفتار طالبان کو رہا کرے گا، طالبان کی قید میں موجود تمام مقامیوں کو رہا کیا جائے گا ۔

افغانستان میں مکمل جنگ بندی کا فیصلہ ہوگا ۔ امریکا اپنی  افواج کو افغانستان سے نکالنے کے بارے میں ٹائم ٹیبل سے آگاہ کرے گا۔ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرکے افغانستان کے دستور سکیورٹی اداروں کے کردار اور دیگر  معاملات پر فیصلے کیے جائیں گے۔

معاہدے کی اس تقریب میں شرکت کیلیے  دنیا بھر سے افراد دوحا میں موجود ہیں۔