Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیاکپ: سیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 04:46pm

رواں برس ہونے والے ایشیاکپ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آگیا، چیئرمین بی سی سی آئی ساروو گنگولی کا کہنا ہے کہ رواں برس ہونے والا ایشیاکپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا اور کہا کہ دبئی میں کھیلنے سے پاکستان اور بھارت آپس میں میچز کھیل سکیں گے۔

ستمبر میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 3 مارچ کو دبئی میں ہوگا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کا میلہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے اور دنیا کے کئی نامور کھلاڑی اس لیگ میں شریک ہیں جبکہ اس سے قبل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرکے جاچکی ہیں۔