Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ 12 اوورز تک محدود کردیا گیا

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 04:27pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانے والا لیگ کا گیارہواں میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کا مقررہ وقت پر ٹاس نہ ہوسکا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا اور اس کا ٹاس 9:30 بجے ہوگا۔

8:30

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امپائرز اب 9 بجے میدان کا جائزہ لیں گے۔

7:45

امپائرز 8 بج کر 15 پر راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد میچ کے آغاز کا فیصلہ کریں۔

اس وقت بارش رُک گئی ہے، گراؤنڈ اسٹاف آؤٹ فیلڈ کو بہتر بنانے میں مصروف ہے جبکہ امپائر کا کہنا ہے کہ وہ بولرز کے رن اپ کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہیں اور 8 بج کر 15 منٹ پر میدان کا جائزہ لیں گے۔