Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ،اراکین پالیمنٹ

شائع 28 فروری 2020 02:47pm

اراکین پارلیمنٹ نے کورونا وائرس پر ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

انھوں نے معاملے کو سیاست کی نظر ہونے سے بچانے اور سرکاری ہسپتالوں میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کی انٹری کے بعد سرجیکل ماسک غائب ہوگئے ۔

اپوزیشن ارکین پارلیمنٹ نے حکومتی حکمت عملی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔  وہ کہتے ہیں حکومت بروقت کوئی اقدام نہیں کرسکی اور نہ ہی اس کی کوئی واضح پالیسی ہے۔

 حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے کورونا وائرس کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے معاملے سے نمٹنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

وہ کہتے ہیں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت ہر طرح کے اقدامات کر رھی ہے۔

پارلیمنٹرین نے ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وطیرہ ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو اس کی قلت پیدا کرکے ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔