Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس ،ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکمت عملی

شائع 28 فروری 2020 02:39pm

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے پلان تیار کرلیا گیا ۔

بلوچستان کے صوبائی وزرا نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔

وزرا کا کہنا تھا کہ محصور پاکستانیوں کو چار مرحلوں میں واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتان میں ڈاکٹر اور دیگر عملے کی ٹیم موجود ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد ہر دو ہزار افرد کے رہنے کے انتظامات مکمل ہیں ۔ سرحدوں سے منسلک دیگر اضلاع میں آئسولیشن وارڈ بنارہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ  ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پلان تیار ہے۔