Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس خطرناک نہیں، عارف علوی

شائع 28 فروری 2020 02:37pm

صدر مملکت عارف علوی نے بتادیا کہ کورونا وائرس خطرناک نہیں ۔ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

 کانفرنس سے خطاب میں کہا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے ۔

 صدر کانفرنس میں صابن اور ماسک بھی لے آئے اور فوائد بیان کیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں کورونا کے دو کیسز منظر عام پر آئے ہیں جس میں سے ایک مریض کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ مریض ایران سے پاکستان آیا تھا جس کے بعد اس مریض کو اہلخانہ سے سمیت آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔