Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کورونا کا نیا کوئی کیس سامنے نہ آسکا

شائع 28 فروری 2020 02:33pm

پاکستان میں کوروناوائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے۔جہلم  کےایک اور پمز اسپتال اسلام آباد میں مزید چار مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، منفی آنے پر پانچوں کو ڈسجارج کردیا گیا۔

حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

خوش قسمتی سے کورونا وائرس کا کوئی نیا  کیس سامنے نہیں آیا۔شہری خوفزدہ نہ ہوں۔  اب تک صرف دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی اور اسلام آباد میں دونوں متاثرہ  افراد کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب جہلم کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ منفی آگیاجسے ڈسچارج  کردیا گیا ۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں  مزید چار مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ادھر حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی اور کہا کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے پاکستانی شہری اپنا فوری چیک اپ کرائیں۔

ایران سے زمینی راستے کی بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔