Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے کراری شکست دیدی

شائع 28 فروری 2020 01:43pm

ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کی ٹیم 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایلکس ہیلز 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ عمید آصف نے 20، شرجیل خان نے 16، چیڈوِک والٹن نے 15، افتخار احمد نے 14 اور کپتان بابر اعظم نے 13 رنز اسکور کئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ عمران طاہر نے تین، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے دو دو جبکہ محمد الیاس، محمد عرفان اور معین علی نے ایک ایک شکار کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے کراچی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کئے تھے۔ معین علی 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 61، ذیشان اشرف نے 23 اور خوشدل شاہ نے 10 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے معین علی کو دیا گیا۔