Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز اسٹار اداکارہ ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

شائع 28 فروری 2020 12:32pm

شوبز اسٹار ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کردی گئیں، پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پی ایس ایل سیزن فور کی طرح سیزن فائیو میں بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔

خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

Image