Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 01:47pm

ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور روایتی طور پر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کئے۔ معین علی 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 61، ذیشان اشرف نے 23 اور خوشدل شاہ نے 10 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔