Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے آل راؤنڈر شین واٹسن بھی متاثر ہوگئے

شائع 27 فروری 2020 04:53pm

اسلام آباد: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنے کرکٹ ہیروز میں سے ایک قرار دے دیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں سر ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے ساتھ شین واٹسن سے بھی ملاقات کی تھی۔

واٹسن نے آج ایک ٹویٹ میں عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، وہ میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں'۔

واٹس نے عمران خان کو عظیم آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'عمران خان نے آن اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی جبکہ گریگ چیپل، ویوین رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا'۔