Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹد نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیدیا

اپ ڈیٹ 27 فروری 2020 06:02pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے نویں میچ میں اسلام آباد ہونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کئے۔ کولن انگرم 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ کپتان شاداب خان نے 39، کولن منرو نے 31 اور آصف علی نے 15 رنز اسکور کئے۔

نوجوان نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض جبکہ ٹمائل ملز نے 34 رنز کے عوض دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔