Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی کو تھپڑ ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فواد چوہدری کو شاباش

اپ ڈیٹ 27 فروری 2020 04:46pm

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی وفاقی وزیر وفواد چوہدری کے صحافی کو تھپڑ پر شاباشی دی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملے۔

اس دوران اینکر پرسن کو تھپڑ مارنے کا واقعہ زیر بحث آیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ نے جو صحافی کو تھپڑ مارا تھا یہ بڑا صحیح کام کیا۔

تاہم  وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ ہے کہ ایسا کام کیا جائے۔ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ رٹینگ کے لئے آپ کسی کے عزت کیسے اچھال سکتے ہیں۔