Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسان مانی نے 6 ماہ میں 51 لاکھ 42 ہزار 886 روپے خرچ کئے

شائع 27 فروری 2020 03:02pm

لاہور: چیئرمین پی سی بی کا عہدہ اعزازی لیکن اخراجات ہوئے کافی بھاری، احسان مانی نے 6 ماہ میں 51 لاکھ 42 ہزار 886 روپے خرچ کئے۔

احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 8 لاکھ 57 ہزار روپے خرچ کئے، ان کی رہائش کی مد میں 19 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد جبکہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ غیرملکی دوروں پر 8 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، دستاویزات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دوروں پر 1 لاکھ 39 ہزار خرچ ہوئے۔

اندرون ملک سفر پر 10 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی جبکہ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 3 لاکھ 24 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔ بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔

دستاویزات کے مطابق سابق چیئرمین نجم سیٹھی سے 72 لاکھ 74 ہزار 429 روپے کی واپسی کا کیس عدالت میں ہے، رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر 20 لاکھ اور 14  ہزار روپے خرچ ہوئے۔