Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھینندن کا وہ انٹرویو اور مہمان نوازی کی تعریف، جس نے بھارت میں آگ لگا دی تھی

شائع 27 فروری 2020 09:28am

پاکستان میں آج سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے، ساتھ ہی پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھینندن کی چائے پینے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ جاری ہیں۔

ابھینندن کے اس انٹرویو اور پاکستانی چائے کی تعریف نے بھارت میں آگ لگا دی تھی، یہاں تک کہ بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر اپنی عوام سے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے اور شئیر نہ کرنے کی اپیل کرنے لگا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کو 27 فروری کی صبح پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے مار گرایا تھا۔ ابھی نندن کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کی جانب سے ابھینندن کی ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن میں وہ پاکستانی فورسرز کے بہترین اور پیشہ ورانہ سلوک کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

اسی ویڈیو میں ابھینندن چائے پیتے دکھائے دیے اور اسی دوران جب پاکستانی فوج کے آفیسر نے ان سے سوال کیا کہ چائے کیسی ہے تو انہوں نے جواب دیا (The tea is fantastic)۔