Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوشت خور ٹرمپ کو سبزیاں زبردستی کس طرح کھلائی جاتی ہیں؟

شائع 27 فروری 2020 06:59am

صحتِ انسانی کا ایک اہم ترین مسئلہ وزن کا بڑھنا ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ان کا وزن 15 پاؤنڈ تک کم کروانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کئی اقدامات سرانجام دے رہےتھے۔

ڈاکٹر روکی جیکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کا وزن کم کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایکسرسائز مشین بھی لگائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد ٹرمپ کا 10/15 پونڈ وزن کم کرنے میں مدد کرنا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کی غذا پر کام شروع کردیا تھا۔

رونی جیکسن نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ انہوں نے آئس کریم چھپانے کی کوشش کی تھی اور گوبھی کو آلو کے بھرتے میں مکس کر دیا تھا۔ تاہم صدر کو صحت بخش خوراک کی جانب راغب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

جیسا کہ ان کا وزن اس سال اتنا بڑھ گیا تھا کہ فروری 2019 میں ہونے والے آخری طبی معائنے میں ان کو موٹاپے کی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے 70 سال کی عمر میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا ، ٹرمپ امریکی تاریخ میں اب تک کے سب سے بزرگ صدر ہیں۔