Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں2 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 04:55pm

پاکستان میں  2کورونا وائرس کے  کیسز رپورٹ ہوگئے،کراچی میں بائیس سالہ یحٰی  جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،یحٰی کچھ روز قبل ایران سے آیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ 22سالہ یحی جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگی۔

یحٰی کچھ روز قبل ایران سے کراچی آیا تھا، یحٰی خان کو اہل خانہ سمیت نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یحٰی خان نجی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے، ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس مرض نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں ایران، امارات ، کوریا ، ملائیشیا ، سنگاپور سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔جبکہ چین میں ہی اس وائرس کے باعث کئی افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے ملک میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ظفر مرزا نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں ملک میں دو کیسز کورونا کے رپورٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے قوم کو پریس کانفرنس میں آگاہ کرینگے۔

انہوں نے تلقین بھی کی کہ افراتفری کی ضرورت نہیں ہے۔