Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، بلوچستان کی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات

شائع 26 فروری 2020 03:52pm

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا یے۔ بلوچستان کی سرحدات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ پہنچے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کوئٹہ دورے کا مقصد قومی سطح پر کورونا وائرس سے نبرد آزاما ہونے کے لئے کے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پاکستان کے ہمسایہ ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے،ہمارےہزاروں زائرین اور طلبا ایران میں موجود ہیں،جو لوگ پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اگر ان کی بہتر طریقے سے اسکریننگ کی جائے تو اس وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید ہکا کہ حکومت تفتان زاہدان روڈ کو  محفوظ کر نے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان اور ان کی ٹیم سے اس موضوع پر تفصیلی بات ہوئی ہے ،میں کل تفتان کے دورے پر جاونگا جہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لونگا، تفتان کے دورے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کن مقامات پر کمی ہے جنہیں بہتر کرنے کی اس وقت ضرورت ہے۔