Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کیخلاف پشاور زلمی کی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر

شائع 26 فروری 2020 03:45pm

ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیئے اور محض 123 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیتا اور پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کے بلے باز ملتان سلطانز کے گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم صرف 123 رنز کے اسکور پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی نے 47، لیام ڈوسن نے 22 اور کامران اکمل نے 17 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے چار، محمد عرفان اور محمد الیاس نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔