Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا

شائع 26 فروری 2020 01:17pm

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے گورنر کو بھجوائے گئے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات پر اس عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتے لہٰذا ان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے، اپنے استعفے میں احمد جمال سکھیرا نے حکومت اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔