Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے مبینہ حملے سے نوجوان جاں بحق

شائع 26 فروری 2020 12:52pm

لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کے مبینہ حملے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پارک سےنوجوان کی باقیات ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے باقیات اکٹھی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

زرائع کے مطابق سفاری پارک لاہور میں شیروں کے حملے سے اٹھارہ سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔ اٹھارہ سالہ بلال نامی نوجوان دیوار پھلانگ کر چارہ کاٹنے کے لیے سفاری پارک میں گیا جہاں اچانک شیروں نے حملہ کردیا۔

متوفی بلال دو روز سے لاپتہ تھا، پارک سے نوجوان کی باقیات ملیں ہیں۔ تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔