Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں بارش کا امکان

شائع 26 فروری 2020 12:12pm

راولپنڈی کا میدان سجنے کو تیار، بس ایک دن کا مزید انتظار۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بادل گرجیں گے بارش کا بھی امکان ہے۔

راولپنڈی والوں کا انتظارختم پی ایس ایل سیزن فائیو راولپنڈی پہنچ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہنچیں اور پریکٹس سیشن کا آغاز بھی کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تاہم محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جڑواں شہروں میں بادلوں کی گھن گھرج کی خبر بھی سنا دی۔

پی ایس ایل کے ٹکٹ نایاب ہوچکے ہیں، شہری ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہونے جارہا تاہم ٹکٹ نہیں مل رہے۔

جعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجہ لڑائیں گی۔