سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 94 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا 94 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 233 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 1648 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
-25 فروری کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 95 ہزار 150 روپے ہوگئی تھی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 576 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
-24 فروری کے ریٹ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا، فی تولہ قیمت 2000 روپے اور دس گرام 1715 روپے بڑھادی گئی تھی، ایک تولہ سونے کی قیمت 96300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 82562 روپے ہوگیا تھا۔
Comments are closed on this story.