Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس سے خوفزدہ چینی باشندوں کے "قبول اسلام" کی ویڈیو جعلی نکلی

شائع 26 فروری 2020 08:13am

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کورونا وائرس سے خوفزدہ چینی باشندوں کے "قبولِ اسلام" کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ چینی عوام کا ماننا ہے مسلمانوں پر کورونا وائرس کا اثر نہیں ہوتا اس لئے چینی باشندے اسلام قبول کررہے ہیں۔

تاہم ریورس امیج سرچ اور ڈیپ فیکٹ چیک کے زریعے پتا چلا ہے کہ یہ ویڈیو چینی عوام کے قبولِ اسلام کی نہیں، بلکہ مئی 2019 میں احمد اراندیو نامی صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو سعودی عرب میں اسلام قبول کرنے والے انڈونیشیائی باشندوں کی ہے۔

یعنی یہ ویڈیو کورونا وائرس کے منظرِ عام پر آنے سے تقریباً چھ ماہ پہلے کی ہے۔