Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم: کونسا گھر کتنے میں ملے گا؟ قیمتوں کا تعین کردیا گیا

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 07:48am

لاہور : نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم میں 3 اور 5 مرلے کے گھروں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب ہاﺅسنگ ٹاسک فورس نے منظوری دے دی ہے۔

حیران کن طور پر 3 مرلے کے گھر کی قیمت 16 سے 17 لاکھ جبکہ 5 مرلہ کے گھر کی قیمت 21 سے 23 لاکھ کے درمیان ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھر قرعہ اندازی کے ذریعے سے دئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متعلقہ محکمہ کی استعداد کارمیں اضافہ بہت ضروری ہے۔