Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 05:22am

اسلام آباد: ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائئرلائنز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

اضافی اخراجات بچانے کیلئے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیجا ہے۔

سوی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اخراجات کا بھی اضافی بوجھ پڑا ہے۔ اسی باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا جائے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ممکنہ طور پر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند رکھ سکتی ہے۔ اس اقدام کی بدولت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں واضح کمی ہونے کی امید ہے۔

تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس فیصلے کا اطلاق کب سے ہوگا۔ امکان ہے کہ حکومت کی منظوری کے بعد نائٹ فلائٹ آپریشن کی بندش کا فیصلہ جلد نافذ کر دیا جائے گا۔