Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کل ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

شائع 25 فروری 2020 05:10pm

کینبرا: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنے سفر کا آغاز کل سے کرے گی۔ پہلے میچ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز سے جوڑ پڑے گا۔ اسپنر انعم امین کہتی ہیں کہ ہدف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔

آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ساتواں ایڈیشن جاری ہے، پاکستان ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

قومی ٹیم پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلی گی، کینبرا میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ اسپنر انعم امین پرفارم کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔

ہر گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، سیمی فائنلز 5 اور فائنل 8 مارچ کو ہوگا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے۔