کورونا وائرس: دنیا بھر کے تیس سے زائد ممالک متاثر
کورونا وائرس دنیا بھر کے تیس سے زائد ممالک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس سے چین میں مزید پچیانوے افراد ہلاک ہوگئے۔
دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ جہاں اکیاسی ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
ایران میں چونتیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
کورونا وائرس کا تدارک تو دور کی بات اس کی روک تھام بھی ناممکن ہونے لگی ہے۔
چین میں مزید پچیانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، مجموعی طور پر دو ہزار چھ سو تریسٹھ اموات ہوچکی ہیں اور ستتر ہزار چھ سو اٹھاون افراد مرض کا شکار ہیں۔
جاپان کی بندرگاہ پر آئسولیشن میں رکھے بحری جہاز میں بھی دو اموات ہوئی ہیں اس جہاز کے تمام مسافر قرنطینہ میں ہیں۔
ادھر ایران میں چونتیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بحرین میں مریضوں کی تعداد نو، کویت اور اومان میں تین ہوگئی ہے۔
مشرق وسطی میں مجموعی طور پر ایک سو چالیس مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ہر طرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
جنوبی کوریا میں مزید ایک سو چوالیس افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد نو سو ستتر ہوگئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد دو سو تراسی ، آسٹریا میں دو ، کروشیا میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔
اسپین نے اپنے جزیرہ نما سیاحتی مقام میں دو مریض رپورٹ ہونے کے بعد وہاں موجود ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین جنوبی کوریا ، سنگا پور اور تھائی لینڈ سمیت ملحقہ ممالک میں شعبہ سیاحت بری طرح متاثر ہوا ہے اور سیاح ان تمام ممالک کے سفر سے گریز کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.