Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملاکر پئیں اور پھر کمال دیکھیں

شائع 25 فروری 2020 03:37pm

ہلدی دیکھنے میں ایک انتہائی عام سی چیز معلوم ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں انگریزوں نے جب ہلدی پر ریسرچ کی اور اِس کے فوائد کے بارے میں جانا تو اسے ایشیائی زعفران قرار دے دیا۔

زعفران کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہونگے، اس کی قیمت سونے کی قیمت سے بھی زیادہ ہے اور بلاشبہ وہ ایک انتہائی طاقتور چیز ہے۔

اگر روزانہ کی بنیاد پر ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی ملاکر پیا جائے تو اس سے لاتعداد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اس کا مستقل استعمال انسان کا اِن اِن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے:

٭ اگر آپ کو شوگر کا مرض لاحق ہونے والا ہو تو یہ اسے روکتی ہے۔

٭ بلڈ پریشر کی بیماری کا اندیشہ ہو تو اُسے نہیں ہونے دیتی۔

٭ خون کی روانی کو بہتر رکھتی ہے۔

٭ آنکھ کے پیچھے والے پردے کو کمزور نہیں ہونے دیتی۔

٭ ہڈیوں کو بہت مضبوط رکھے گی۔

٭ جسم میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی کمی کبھی نہیں ہوگی۔

٭ اور سب سے اہم یہ کہ آپ کے دماغ کو صحتمند رکھتا ہے اور آپ کی سمجھ میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ہلدی کے مزید کیا کیا فوائد ہیں؟ اصلی اور نقلی ہلدی میں کیا فرق ہے؟ ذیل میں شیف گلزار احمد کی زبانی جانیئے۔