بھارت: انتہاپسندوں کے مساجد پر حملے،ٹرمپ کا دوغلا رویہ
بھارت میں مودی سرکار کی حکومت کے دور میں مساجد کا تقدس پامال کیا جانے لگا۔سیکولر بھارت کے یہ شہری دنیا کو مسلمانوں کے دہشتگرد ہونے کا راگ الاپتے ہیں۔
دلی کی ایک مسجد کا انتہاپسند ہندوؤں نے نہ صرف اس مسجد کا تقدس پامال کیا۔ بلکہ خود بھارت کے قانون کو اپنے پیروں تلے روندا ہے۔
مساجد پر حملے اور گھروں میں گھس کر مسلمانوں کا قتل عام۔ اس وقت بھارت میں مودی سرکار کے لیے عام سی بات ہے۔
دوسری جانب بھارت میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے سیکڑوں مسلمان لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔
اگر یہ بھارت کا اندرونی معاملہ تو پھر امریکا کا ایران میں مسلمانوں پر موقف الگ کیوں تھا؟
Comments are closed on this story.