Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: انتہاپسندوں کے مساجد پر حملے،ٹرمپ کا دوغلا رویہ

شائع 25 فروری 2020 03:32pm

بھارت میں مودی سرکار کی حکومت کے دور میں مساجد کا تقدس پامال کیا جانے لگا۔سیکولر بھارت کے  یہ شہری دنیا کو مسلمانوں کے دہشتگرد ہونے کا راگ الاپتے ہیں۔

دلی کی ایک مسجد کا انتہاپسند ہندوؤں نے نہ صرف اس مسجد کا تقدس پامال کیا۔ بلکہ خود بھارت کے قانون کو اپنے پیروں تلے روندا ہے۔

مساجد پر حملے اور گھروں میں گھس کر مسلمانوں کا قتل عام۔ اس وقت بھارت میں مودی سرکار کے لیے عام سی بات ہے۔

دوسری جانب بھارت میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے سیکڑوں مسلمان لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے۔  تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

اگر یہ بھارت کا اندرونی معاملہ تو پھر امریکا کا ایران میں مسلمانوں پر موقف الگ کیوں تھا؟